پاکستان میں ہر سال فی ہزار 89 بچوں کی اسہال اور نمونیا سے موت
کراچی(اے این این) ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں اسہال اور نمونیا سے ہر سال پانچ سال سے کم عمر کے ایک ہزار بچوں میں سے 89 بچے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، یہ شرح اموات 20 سال پہلے کی اوسط سے کہیں زیادہ ہے، اس کے برعکس دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔