وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں اجلاس امن و امان کے حوالے سے کمیٹی تشکیل
کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی آئی جی سندھ پولیس شاہد ندیم بلوچ کریں گے جبکہ سندھ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربرا ہ کمیٹی میں بطور اراکین کے شامل ہوں گے۔