ناصر کھوسہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عالمی بنک کے عہدہ پر نامزدگی کا امکان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے سیکرٹری ناصر کھوسہ کو عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر نامزد کیا جارہا ہے۔ یہ عہدہ سابق وزیراعظم کے داماد راجہ عظیم کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوا ہے۔ ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ناصر کھوسہ جو اس وقت وزیراعظم نوازشریف کے سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں، جلد ریٹائر ہونے والے ہیں اور انہیں عالمی بنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔ ناصر کھوسہ ڈی ایم جی سے تعلق رکھتے ہیں اور اس سے قبل مختصر مدت کیلئے سیکرٹری خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔