مرسی پرفیوم''فروخت کرنے پر اسرائیل فوج کی ناراضگی، دکاندار گرفتار
مقبوضہ بیت المقدس (آن لائن) اسرائیلی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک فلسطینی دکاندار کو محض اس لیے گرفتار کر لیا ہے کہ اس نے گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لئے مصر کے معزول صدرمرسی کے نام سے منسوب خوشبو اپنی دکان پر رکھی ہوئی تھی۔ اسلام بولی بادیر نامی 36 سالہ فلسطینی حماس کا رکن بتایا جاتا ہے اور تلکرم میں ایک دکاندار کے طور پر کام کرتا ہے۔ اسرائیلی فوسز نے یہ اطلاع ملنے پر اس کی دکان پر چھاپہ مارا اور'' مرسی پرفیوم'' کے نام سے موجود پرفیوم آئٹمز ضبط کر لیں جبکہ دکاندار کو گرفتار کر کے لے گئے۔