• news

مانانوالہ: محنت کش کا تین سالہ بچہ دیوار کے نیچے دب گیا، ایک گھنٹہ بعد زندہ نکال لیا گیا

مانانوالہ (نامہ نگار) محنت کش کا ساڑھے تین سالہ معصوم بیٹا دیوار گرنے سے نیچے دب گیا۔ ایک گھنٹہ کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔ بتایا گیا ہے نواحی گاﺅں ڈلہ ننگل کے محنت کش محمد حبیب کے گھر کی بیرونی دیوار اچانک گر گئی جس کے نیچے محمد لقمان دب گیا۔ ایک گھنٹہ کی تگ و دو کے بعد بچے کو نکال لیا گیا جو بے ہوش تھا مگر زندہ تھا۔ بچہ کو چند خراشیں آئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن