توانائی کا بحران حل کرنے کے لئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنا چاہتے ہیں: چینی عہدیدار
اسلام آباد(آئی اےن پی) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کے صوبہ یونان کے پالیسی ریسرچ آفس کے ڈائریکٹر یوآن پائی ون نے کہا ہے کہ چین پاکستان سے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم اور توانائی کا بحران حل کرنے میں ہر ممکن مدد کرنا چاہتا ہے، وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری سے براہ راست ملاقاتوں کا مقصد پاکستانی برامدکنند گان کے مسائل جاننا، زمینی حقائق جاننا اوردونوں ممالک کے مابین تجارت میں اضافہ کرنا ہے، یوآن پائی ون جو ونڈ پاور و شمسی توانائی کے ماہر ہیں، نے کہا کہ پاکستان اور چین کی تجارت بارہ ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو دو سال میں پندرہ ارب ڈالر ہو جائے گی۔