بجلی، گیس مہنگی کرنیکا طعنہ دینے والوں نے اپنے دور میں کوئی منصوبہ نہ بنایا: مشاہد اللہ
بجلی، گیس مہنگی کرنیکا طعنہ دینے والوں نے اپنے دور میں کوئی منصوبہ نہ بنایا: مشاہد اللہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ نے کہاہے کہ ہم نے قومی اسمبلی کی تین نشستیں چھوڑی تھیں جبکہ ضمنی انتخابات میں ہمیں قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پرکامیابی ملی جس پراللہ اورپاکستانی عوام کے شکرگزارہیں۔ انہوں نے کہا انتہائی کھٹن اورمعاشی لحاظ سے نامساعد حالات کے باﺅجود مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔ بجلی اورگیس مہنگی کرنے کاطعنہ دینے والوں نے اپنے دور میں توانائی کے متبادل ذرائع تلاش کئے اورنہ ہی سستے ذرائع سے بجلی پیداکرنے کے کسی منصوبے پرکام کاآغازکیا۔جب بجلی کے پیداواری ےونٹس میں پٹرول ،ڈیزل ےافرنس آئل جیسی مہنگی مصنوعات ہونگی توعوام کوسستی بجلی کی فراہمی کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نہ صرف بجلی کی پیداوارمیں اضافے کے لئے نئے منصوبوں کے قیام پرکام کررہی ہے بلکہ موجودہ پیداواری ےونٹس کوسستے ذرائع پرمنتقل کرنے کی بھی حکمت عملی پرعمل پیراہے۔ وہ دن دورنہیں جب نہ صرف بجلی وافرمقدارمیں میسرہوگی بلکہ آئے روزبجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بھی نجات حاصل ہوجائے گی۔
مشاہد اللہ خان