گوجرانوالہ: سابق صدر بار سیف اللہ چیمہ کے عزیزوں کا پولیس گردی کیخلاف وزیر مملکت کے گھر کے باہر احتجاج
گوجرانوالہ: سابق صدر بار سیف اللہ چیمہ کے عزیزوں کا پولیس گردی کیخلاف وزیر مملکت کے گھر کے باہر احتجاج
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر مملکت کی رہائش گاہ کے قریب سابق صدر بار سیف اللہ چیمہ کے عزیزوں نے پولیس گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین تھانہ جناح روڈ پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پولیس نے سیف اللہ چیمہ کی رہائش گاہ پر پتنگ بازی کی اطلاع پر چھاپہ مارا اس دوران حسن چیمہ جو ٹریفک پولیس کا وارڈن ہے نے اہلکاروں کے ساتھ توتکار شروع کر دی۔ پولیس اسے اٹھا کر لے جانے لگی تو اس اثناءمیں سیف اللہ چیمہ نے مزاحمت کی تو پولیس اہلکاروں نے پیٹ دیا جبکہ اہل خانہ نے چھاپہ مار پارٹی کے 2اہلکاروں کو گھر لے جا کر ان کا بھرکس نکال دیا۔ بعد ازاں پولیس نے سیف اللہ کے گھر کا دروازہ توڑ کر اہلکاروں کو رہائی دلوائی جبکہ گھر سے عمر چیمہ ایڈووکیٹ اور حسن چیمہ کو اٹھا کر تھانہ لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
احتجاج