• news

یکی گیٹ: سانپ کے کاٹنے سے بچہ زخمی‘ ہسپتال میں حالت تشویشناک

یکی گیٹ: سانپ کے کاٹنے سے بچہ زخمی‘ ہسپتال میں حالت تشویشناک

لاہور(نامہ نگار)یکی گیٹ کے علاقہ میں زہریلے سانپ نے 14سالہ بچے کوکاٹ لیا جبکہ بچے کی ماں نے سانپ کو ڈنڈے مار مار کر ہلاک کردیا۔بچے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیاگیاہے۔بتاےاجاتا ہے کہ ےکی گیٹ کے علاقہ ڈپٹی اعظم شاہ کے رہائشی حمید احمد کا 14سالہ بیٹا عمران عرف سونو گھر میں موجود تھا کہ اسے زہریلے سانپ نے کاٹ لیا جس سے عمران کی حالت خراب ہوگئی۔عمران کی والدہ افشین نے سانپ کو دیکھ کر اسے ڈنڈے مار مار کر ہلاک کردیا ۔ ہسپتال میں بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن