فرائض میں غفلت برتنے پر 4 تھانیداروں کو مختلف سزائیں
فرائض میں غفلت برتنے پر 4 تھانیداروں کو مختلف سزائیں
لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذوالفقار حمید نے 4 تھانیداروں کو فرائض میں غفلت‘ ناقص کارکردگی‘ اختیارات سے تجاوز‘ اور اشتہاری گرفتار نہ کرنے پر مختلف سزائیں دی ہیں جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 4 تھانیداروں سمیت 11 پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دی ہیں اشتہاری ملزم کی گرفتاری میں ناکامی پر تھانہ نواب ٹاﺅن کے اے ایس آئی محمد حسین کے عہدے میں تنزلی کرتے ہوئے اسے ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا ہے۔ انسپکٹر ذوالفقار علی کو گارڈن ٹاﺅن کے ایک مقدمہ کی ناقص تفتیش پر تین سال کی ملازمت ضبط کرنے اور دو سالانہ ترقیاں روکنے کی سزا دی ہے۔