زبردستی شادی کی کوشش پر نوجوان کا اقدام خودکشی
زبردستی شادی کی کوشش پر نوجوان کا اقدام خودکشی
لاہور (نامہ نگار) کاہنہ کے علاقہ میں نوجوان نے زبردستی شادی کرانے پرخودکشی کی کوشش میں زہریلی گولیاں کھالیں ۔ حالت غیر ہونے پر ہسپتال داخل کرادیاگیاہے۔بتایاجاتا ہے کہ کاہنہ کاچھا کے رہائشی نوجوان نوید انجم کے گھر والے اس کی زبردستی شادی کرنا چاہتے تھے۔ جس پر دلبراشتہ ہوکر نوید انجم نے خودکشی کی کوشش میں زہریلی گولیاںکھالیں۔ ہسپتال میں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔