عدالتی خبریں
عدالتی خبریں
لاہور (وقائع نگار خصوصی + اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ لاہور کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے گزشتہ روز راولپنڈی بار کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ٭ شیخ زید میڈیکل کالج میں زیادہ فیس وصولی کے اقدام اور لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے فیسوں کی مد میں دو لاکھ روپے مقرر کرنے کے فیصلہ میں ترمیم کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت پیر تک ملتوی۔ ٭ پاکستانی فلم ڈرٹی گرل کی نمائش کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی گئی۔ ٭ 2 کروڑ 43 لاکھ کی بجلی چوری کیس میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور ٭ امریکہ پلٹ شہری کا قیمتی بیگ گم کرنے پر پی آئی اے کو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے ہرجانہ۔ ٭ جعلی ڈگری کیس: سابق رکن صوبائی اسمبلی ماجدہ زیدی، سیمل کامران بیس ستمبر کو طلب۔