• news

مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزم گرفتار

مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزم گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر) مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ امین پارک ٹمبر مارکیٹ کے قریب جواءکھیلنے والے 4 افراد ، طاہر ،راشد ،اعظم اور طارق کمبوہ کوکو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے موبائل ، زیورات ،ہزاروں کی نقدی برآمد کرلی گئی۔ تھانہ نصیر آباد کی پولیس نے گلاب دیوی ہسپتال کے قریب چوک میں ناکہ لگارکھا تھاکہ ایک مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تلاشی لینے پر عظیم اور عدیل سے 2عدد ناجائز پسٹل اور 30گولیاں برآمد کرلیں۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر نشتر کالونی کے علاقہ یوحنا آباد میں منشیات فروش جواد کے گھر پر چھاپہ مار کر شراب کی 100بوتلیں برآمد کرلیں ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن