لیسکو ٹیموں کا آپریشن جاری‘ مزید 80 بجلی چور پکڑے گئے
لیسکو ٹیموں کا آپریشن جاری‘ مزید 80 بجلی چور پکڑے گئے
لاہور (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیکنڈ سرکل اسد اللہ خان کی تشکیل کردہ ٹیموں نے رائے ونڈ اور رسول پورہ سمیت دیگر علاقوں میں چھاپہ مار کر 80 سے زائد بجلی چو پکڑ لئے اور 10 سے زائد کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ای سیکنڈ سرکل اسد اللہ خان کی تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد عمران رفیق نے ایس ڈی او ٹھوکر نیاز بیگ امتیاز نور سمیت دیگر انٹیلی جنس افسران نے 80 سے زائد بجلی چو پکڑ لئے اور 10 سے زائد کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ای سیکنڈ سرکل اسد اللہ خان کی تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد عمران رفیق نے ایس ڈی او ٹھوکر نیاز بیگ امتیاز نور سمیت دیگر انٹیلی جنس افسران نے 80 سے زائد بجلی چور پکڑ لئے۔ ان میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے امجد جٹ بھی شامل ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف ڈی ٹیکشن بل تیار کر دیئے گئے۔ ایس ای سیکنڈ سرکل اسد اللہ خان نے نوائے وقت کو بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈویژنز اور سب ڈویژنز سے روزانہ کی بنیاد پر بجلی چوروں کے کوائف اکٹھے کئے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں لیسکو ہیڈ آفس میں روزانہ معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔