سمبڑیال: دعوت ولیمہ میں مضر صحت پانی سے 200 مہمانوں کی حالت خراب
سمبڑیال (نامہ نگار) مضرِ صحت پانی کے استعمال سے 200 سے زائد مہمان گیسٹرو کا شکار ہو گئے۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے گاو¿ں پہنچ کر مریضوں کو فوری طبی امداد دیکر صورتحال پر قابو پالیا۔ موضع ملیانوالہ میں غلام مصطفی کے بھتیجے کے ولیمہ کے روز مہمانوں کی طبیعت خراب ہونے پر ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ضیاءالحسن کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل سمبڑیال ڈاکٹر عبدالرزاق ڈاکٹروں سمیت فوری متعلقہ گاو¿ں پہنچ گئے۔ متاثرہ مریضوں کی حالت اب بہتر ہے۔