ججز نظر بندی کیس:عدالت نے گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کرلیں
اسلام آباد (ثناءنیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔دوران سماعت عدالت نے گواہوں کی شہادتےں رےکارڈ کےں ۔ججز نظر بندی کےس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتےق الرحمان نے چک شہزاد کی سب جےل مےں کی ۔سابق صدر جنرل رےٹائرڈ پروےز مشرف بھی عدالت مےں پےش ہوئے ۔سماعت کے لےے عدالت نے 29 گواہوں کو طلب کےا تھا جن مےں زےادہ تعداد وکلاءکی تھی جبکہ کچھ پولےس اہلکار بھی شامل تھے جبکہ مقدمہ کے مدعی اسلم گھمن اےڈووکےٹ کو بھی عدالت مےں طلب کےا گےا تھا تاہم بےرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ عدالت مےں پےش نہےں ہو سکے ۔دوران سماعت عدالت نے گواہوں کی شہادتےں رےکارڈ کےس اور کےس کی مزےد سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔