اوگرا کا چیئرمین غیر موزوں شخص کو بنا دیا، معیار پر پورا نہیں اترتے: ذرائع
اسلام آباد (امر جلیل بوہرا/ دی نیشن رپورٹ) اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کی کرپشن کے باعث مبینہ طور پر اربوں روپے کے نقصان کے باوجود حکام نے اس کے چیئرمین کی تقرری میں کوئی پروا نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کے چیف سعید احمد خان کو گیس اور پٹرولیم کے شعبوں کے حوالے سے کچھ علم ہے نہ ہی ان کی اس حوالے سے کوئی تعلیمی قابلیت ہے۔ ان کی تقرری مقررہ معیار کے مطابق نہیں۔ اس حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انکی تقرری کے حوالے سے کابینہ ڈویژن ہی بہتر جواب دے سکتی ہے۔