• news

چیئرمین نیب کے لئے نام تجویز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ‘ معاملہ جلد حل کر لیں گے: خورشیدہ شاہ

اسلام آباد (آن لائن) حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے قومی احتساب بیورو کے لئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے نئے نام تجویز کرنے پر اتفاق رائے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کو اس عہدہ کے لئے نئے نام کی تجویز میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ بات قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم نے اس عہدے کے لئے نام تجویز کرنے کے بارے میں فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس سلسلے میں موزوں نام تجویز کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عہدے کے لئے کسی غیر متنازعہ شخص کی تلاش بہت مشکل ہے جو کہ حکومت کو بھی قابل قبول ہوتاہم اس مسئلے کو بہت جلد حل کر لیا جائیگا تا کہ نیب اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکے۔ واضح رہے کہ قانون کے مطابق حکومت نیب کے چیئرمین کی تقرری قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد عمل میں لائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن