• news

14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری، گرمی حبس سے 2 افراد جاں بحق

لاہور+ نارنگ منڈی+ میرپور (این این آئی+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) لاہور سمیت ملک کے اکثر شہری مقامات پر 9 سے 11 جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی۔ گرمی اور حبس میں اضافے کے بعد وزارت پانی و بجلی نے بغیر شیڈول جاری کئے لوڈشیڈنگ شروع کر دی جس سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق نواحی قلعہ کالروالا میں چھ بچوں کا باپ نصیر احمد دھوپ میں مرغیاں فروخت کرتے ہوئے گرمی کے باعث جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک کسان محمد حسین کھیتوں میں دوائی ڈالتے ہو ئے گرمی کی شدت سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ تین بچے بے ہوش ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن