• news

ڈینگی وائرس، لاہور میں مزید 3 مریض سامنے آ گئے، سوات میں تعداد 130ہوگئی

لاہور / سوات (اے پی اے/ نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں مزید 3 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 43 پر پہنچ گئی ہے۔ میوہسپتال لاہور میں راوی ٹاﺅن کی 33 سالہ اللہ رکھی، شیخوپورہ کی 16سالہ ماریہ اور 23سالہ نصراللہ میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔ دریں اثناءسوات میں مزید 7 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدی ہوگئی۔ اس طرح حالیہ موسم برسات کے بعد علاقے میں پھوٹ پڑنے والے اس موذی مریض سے متاثرین کی تعداد 130 تک جاپہنچی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سوات ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ کراچی میں بھی بارشوں کے بعد ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں 26 مریض زیرعلاج ہیں۔ علاوہ ازیں ڈینگی کے خدشہ کے پیش نظر سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کے تمام سوئمنگ پولز اور فوارے بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن