بھارتی آبی جارحیت روکنا ہو گی، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن ممکن نہیں: حافظ سعید
لاہور (سٹاف رپورٹر) حافظ سعید نے کہا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت کے خاتمہ اور مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں کسی صورت امن قائم نہیں ہوسکتا، جماعة الدعوة سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہندوﺅں سمیت دیگر اقلیتوں کی بھی مدد کر رہی ہے، ریسکیو کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد متاثرین کو انشاءاللہ گھر بھی بنا کر دیں گے، سیلاب سے دیگر شہروں کی طرح لاہور کے مضافاتی علاقے بھی ب±ری طرح متاثر ہوئے، لاکھوں بے گھر افراد ہماری امداد کے منتظر ہیں۔ وہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر رانا ٹاﺅن میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ حافظ سعید نے سیلاب متاثرین اور جماعة الدعوة کے رضاکاروں سے ملاقاتیں کیں۔ امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ریلیف سرگرمیاں مزید منظم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ پانی میں گھرے ہونے کے باوجود لوگ صاف پانی کو ترس رہے ہیں، سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں، وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت پاکستانی دریاﺅں میں پانی چھوڑ ا ہے۔ یہ بہت بڑی سازش ہے جس کو واضح کرنا انتہائی ضروری ہے۔ یہی صورتحال رہے گی تو پھر حکمران کشکول اٹھا کر ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف سے بھیک مانگتے پھریں گے۔ بھارت نے پاکستانی دریاﺅں پر 62ڈیم مکمل کئے ہیں، قوم سوال کرتی ہے کہ کیا ہر سال ہم یونہی سیلابوں کی زد میں آتے رہیں گے۔ بھارتی آبی جارحیت کو روکنا ہو گا۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ بھارتی آبی دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرے۔ پاکستان کی بقاءکیلئے حکمرانوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ امن یکطرفہ طور پر نہیں ہو سکتا۔