• news

میرے ساتھ فراڈ ہوا، پریذائیڈنگ افسر نے جو رزلٹ دیا اسکے مطابق میں 2 ہزار ووٹوں سے جیت گیا ہوں: مہر واجد

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 150 کے امیدوار مہر واجد عظیم نے کہا ہے کہ انکے ساتھ دھاندلی ہوئی، تمام پریذائیڈنگ افسروں نے میرے ایجنٹ کو جو رزلٹ دیا ہے اس میں میں 2 ہزار ووٹ سے جیت گیا ہوں، حکومت کے دبا¶ پر میرے رزلٹ ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچنے سے پہلے تبدیل کردئیے گئے۔ روزنامہ نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 11 مئی کے الیکشن میں مجھے 26 ہزار ووٹ سے ہرایا گیا تھا۔ اس وقت بھی میرے ساتھ دھاندلی ہوئی تھی لیکن ضمنی الیکشن میں میرے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے۔ میرے حلقہ میں 147 پولنگ سٹیشن تھے جس میں 47 پولنگ سٹیشن کا عملہ ایک رات پہلے تبدیل کر دیا گیا۔ ریٹرننگ افسر کے دفتر سے جو مجھے پولنگ سٹیشن کے عملے کے نام دئیے گئے تھے اس میں راتوں رات تبدیلی کرکے ایک صوبائی وزیر نے رات کو ایک افسر کے دفتر میں بیٹھ کر میرے حلقہ کے رزلٹ تبدیل کرائے، اسکی فلم جلد جاری کی جائیگی۔ انہوں نے سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ سارا دن فوج کی نگرانی میں پولنگ ٹھیک ہوئی تھی تاہم جیسے ہی فوج گئی پریذائیڈنگ افسروں نے رزلٹ تبدیل کردئیے۔ انہوں نے کہ وہ احمد اویس کے ذریعے الیکشن کمشن میں پٹیشن داخل کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پرامن احتجاج کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور میرے حلقہ کے ایک لاکھ 95 ہزار ووٹ ہیں، لوگوں کے ووٹوں کی توہین کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن