منگلا ڈیم میں 66لاکھ ایکڑ فٹ پانی محفوظ پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ بن گیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) واپڈا ترجمان نے کہا ہے کہ توسیع کے بعد منگلا ڈیم نے پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے تربیلا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ تھا۔ منگلا میں گذشتہ روز قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 66لاکھ ایکڑ فٹ محفوظ کیا گیا۔