جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان بھارت کےلئے نقصان دہ ہے:عمر عبد اللہ
جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان بھارت کےلئے نقصان دہ ہے:عمر عبد اللہ
سرینگر (آن لائن)مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی عمرعبد اللہ نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد سازی کے عمل کے لئے خطرنا ک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے ذریعے زمینی صورت حال تبدیل نہیں ہو سکتی ۔جموں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمرعبد اللہ نے کہا کہ ماضی میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے اثرات ٹھیک نہیں پڑے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ ہم نے سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور گولہ باری کی وجہ سے کافی تناﺅ کا سامنا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان تین جنگیں لڑ چکے ہیں اور جموں و کشمیر کو گزشتہ 25 سال کے دوران تشدد اور افراتفری کا سامنا کرنا پڑا ۔
عمر عبداللہ