جوانوں کی شہادت پر ہائی کمشنر کی طلبی کافی نہیں، آنکھوں میں آنکھیں ڈالنا ہونگی: ڈاکٹر قدیر
جوانوں کی شہادت پر ہائی کمشنر کی طلبی کافی نہیں، آنکھوں میں آنکھیں ڈالنا ہونگی: ڈاکٹر قدیر
لاہور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے فوجی جوانوں کی شہادت پر صرف بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی کافی نہےں‘ حکمرانوں کو بھارت کے سامنے بھیگی بلی بننے کی بجائے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا ہو گی‘ حکمران ملکی سرحدوں کی حفاظت نہیں کر سکتے تو اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو گی‘ دانش بلوچ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جاسوس بھارتی طیاروں کی آئے روز پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی لمحہ فکریہ ہے اور اس سے بڑا لمحہ فکریہ اس پر پاکستانی حکمرانوں کی خاموشی ہے۔ بھارت ہوش کے ناخن لے اسے لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔ ہم نے سرحدوں پر اپنے جوان محافظ بنا کر کھڑے کئے ہیں۔
ڈاکٹر قدیر