بہاولپور: بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو تین بار سزائے موت
بہاولپور: بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو تین بار سزائے موت
بہاولپور (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم میں محمد حنیف کو تین بار سزائے موت اور دفعہ 382 کے تحت سات سال قید سخت اور 5 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ایک سال 9 ماہ قید کی سزا مزید بھگتنا ہوگی۔ محمد حنیف نے 16جون 2011ءکو جھنگڑا شرقی تحصیل احمد پور شرقیہ کے رہائشی غریب نواز کی 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی اور بلیڈ سے کان کی بالیاں اتارنے کے بعد ا±سے قتل کردیا۔ تھانہ نوشہرہ جدید کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا گیا۔
سزائے موت