ٹی وی اینکر کی بیٹی لائیو نشریات میں فون دینے سٹوڈیو پہنچ گئی
ٹی وی اینکر کی بیٹی لائیو نشریات میں فون دینے سٹوڈیو پہنچ گئی
دمشق (این این آئی) شامی ٹیلیویژن کی براہ راست نشریات کے دوران اینکر کی بیٹی فون دینے سٹوڈیو پہنچ گئی۔ مراکش کے Medi 1 ٹی وی سے وابستہ اینکر لینا علوش کا حلب میں اپنے اہل خانہ سے کئی دنوں سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔ لینا کی بیٹی اپنے ننھیال سے آنے والی متوقع کال سنوانے آ گئی۔ سے اس قدر خوش ہوئی کہ وہ فون لائیو خبریں پیش کرنیوالی اپنی والدہ کے پاس لے گئیں۔ لینا نے ایک لمحہ کیلئے بیٹی کو اچانک نیوز سٹوڈیو میں پا کر توقف کیا تاہم دوسرے ہی لمحے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے نیوز بلیٹن دوبارہ پڑھنا شروع کر دیا۔