• news

وزیر اعظم نواز شریف اورپرویز خٹک کے درمیان رواں ہفتے ملاقات ہوگی

اسلام آباد (ثناءنیوز) وزیر اعظم محمد نواز شریف اور خیبر پی کے کے وزیر اعلی پرویز خٹک کے درمیان رواں ہفتے اسلام آباد میں ملاقات ہوگی۔ صوبہ خیبر پی کے کی تعمیر و ترقی سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعلقات کار کے فروغ کے لئے تجاویز پر گفتگو ہوگی۔ ملاقات کا بنیادی مقصد بجلی کے خالص منافع پر صوبہ خیبر پی کے کے حقوق کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو آگاہ کرنا ہے ۔رپورٹس کے مطابق صوبہ خیبر پی کے کو بجلی کے خالص منافع سے طے شدہ رقم ادا نہیں کی جارہی ہے ۔دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا خیال رہے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پرویز خٹک کے درمیان یہ ملاقات ایسے موقع پر ہورہی ہے جب لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس تشدد کے نتیجہ میں مسلم لیگ(ن) کی پنجاب حکومت اور تحریک انصاف میں تناو¿ پایا جاتا ہے ،وزیر اعلی پرویز خٹک اس بارے میں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے باضابطہ طور پر شکایت کرسکتے ہیں ۔یاد رہے کہ اس معاملے پر وزیر اعظم میاں نواز شریف پنجاب حکومت کو ہدایت بھی کر چکے ہیں کہ صوبے میں عوام اور سیاسی جماعتوں کے بنیادی آئینی حقوق میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن