• news

کاشغر تا گوادر اقتصادی راہداری منصوبے کا جائزہ لینے کےلئے چینی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

اسلام آباد (این این آئی)کاشغر تا گوادر اقتصادی راہداری منصوبے کا جائزہ لینے کےلئے چین کا اعلیٰ سطحی وفد (آج) پیر کو اسلام آباد پہنچے گا۔ وفد وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے تفصیلی ملاقات کرےگا۔ خنجراب تا حویلیاں روٹ کا بغور جائزہ لے گا۔ اس منصوبے کے تحت موجودہ شاہراہ قراقرم کو چوڑا کیاجائے گا اور ریلوے ٹریک بھی بچھایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن