آزادی کرکٹ کپ 15 سائیڈ لاہور ریمز کے نام
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور ریمز نے اسلام آباد جنز کو شکست دے کر آزادی کپ 15 سائیڈ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار رگبی کا مظاہرہ کیا اور سکور پہلے ہاف پر لاہور 10 جبکہ اسلام آباد 7 رہا۔ دوسرے ہاف کے اختتام پر لاہور کا سکور 15 جبکہ اسلام آباد کا سکور 14 رہا۔ مہمان خصوصی میجر جنرل (ر) محمد اشرف صدر پنجاب رگبی ایسوسی ایشن تھے۔