• news

پاکستان زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل ہو گا‘ سیریز جیتنے کیلئے حکمت عملی بنا لی‘ کامیابی حاصل کرینگے: مصباح الحق

 ہرارے (اے پی پی) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ زمبابوے میں مصروف ہے جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کھیل رہی ہے، گرین شرٹس بھرپور فارم میں دکھائی دے رہی ہے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ میزبان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کرنے کے خواہاں ہیں۔ دوسری جانب زمبابوے ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بھی پست نہیں ہوئے، زمبابوین ٹیم کے کپتان برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے دونوں ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا، کھلاڑیوں میں فائٹنگ سپرٹ دیکھ کر خوشی ہوئی اگر کھلاڑی مزید محنت کریں تو ہم ون ڈے سیریز جیت سکتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 29 اگست کو ہرارے جبکہ تیسرا اور آخری میچ 31 اگست کو ہرارے میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ زمبابوے کو آسان حریف تصور نہیں کرینگے، حکمت بنا چکے ہیں، سیریز جیت کر ہی واپس آئینگے۔ 

ای پیپر-دی نیشن