• news

جمیکا تلاوازنے گیانا امیزون واریرز کو ہرا کر کریبیئن ٹی ٹونٹی لیگ جت لی

 پورٹ آف سپین (اے پی پی) جمیکا تلاواز نے گیانا امیزن واریرز کو 7 وکٹوں سے ہرا کر پہلی کیریبین ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ جیت لی۔ فاتح ٹیم نے 129 رنز کا ہدف 17.3 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ کرس گیل نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کرشمر سینٹوکی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے لیگ کے فائنل میں گیانا امیزن واریرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ لینڈل سیمنز نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ برنرڈ نے دو جبکہ کرس گیل اور نکیتا ملر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں جمیکا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف کرس گیل کی عمدہ اننگز کی بدولت 18 ویں اوور میں تین وکٹ پر پورا کیا۔ گیل نے 6 چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اینڈر رسل 33 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

ای پیپر-دی نیشن