انوار سنی نے جشن آزادی سائیکل ریس جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) جشن آزادی کے سلسلہ میں پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر منعقد ہونے والی ریس انوار سنی نے جیت لی۔ 30 کلو میٹر کا مقررہ فاصلہ انوار سنی نے 38 منٹ 59 سیکنڈ میں طے کر کے اول پوزیشن حاصل کی۔ لی ریس میں 27 سائیکلسٹ نے حصہ لیا جس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی یونس خان تھے۔ نعمان حیدر نے ریس میں دوسری، ناصر خان نے تیسری، مبشر نے چوتھی، نذیر احمد نے پانچویں جبکہ شہباز مسیح نے چھٹی پوزیشن اپنے نام کی۔