محمد آصف کو ناروے میں انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے روک دیا گیا
اوسلو (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی کرکٹر محمد آصف کو ناروے میں انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے روک دیا گیا ۔ محمد آصف کو شعیب اختر، عبدالرزاق اور عمران نذیر کے ساتھ فیسٹیول میچ کھیلنا تھا محمد آصف شعیب اختر الیون کےخلاف عبدالرزاق الیون میں شامل تھے ناروے کرکٹ فیڈریشن نے محمد آصف کو بلوا کر نہیں کھلایا آئی سی سی کے مطابق محمد آصف انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ نہیں کھیل سکتے ناروے کرکٹ فیڈریشن کو خدشہ ہے کہ آصف کو کھلوانے سے آئی سی سی سے تعلق خراب ہو جائے۔ محمد آصف کو سپلٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے پر روکا گیا۔