• news

اہم معاملات میں قریبی دوستوں سے مشاورت کرتی ہوں: صوبیہ خان

لاہور (این این آئی) اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے تمام فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کئے ہیں اور اہم معاملات میں اپنے قریبی دوستوں سے ضرورت مشاورت کرتی ہوں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ سٹیج سے فلم تک کا سفر مسلسل محنت سے طے کیا ہے اور میرا یقین ہے کہ اگر ارادے پختہ ہوں تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقام تک پہنچنے کےلئے میڈیا نے میرا بھرپور ساتھ دیا ہے جس کے لئے میں میڈیا کی ممنون ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کسی بھی شعبے کے لئے آئینہ ہوتا ہے اگر میرے اوپر تنقید کی جاتی ہے تو میں اسے ہمیشہ مثبت لیتی ہوں اور اس سے اپنی اصلاح کے پہلو تلاش کرتی ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن