• news

فلم انڈسٹری کو بچانے کےلئے حکومتی سرپرستی ناگزیر ہو گئی: معمر رانا

لاہور (آئی اےن پی) اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ اگر یہ کہا جائے کہ موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری آئی سی یو میں پڑی ہے تو غلط نہ ہو گا، انڈسٹری کو بچانے کے لئے حکومت کی سرپرستی نا گزیر ہو گئی ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ متحد ہو کر فلم انڈسٹری کو بچانے کیلئے میدان میں آ جائیں تو یہ ممکن ہے کہ ہم آخری سانسیں لینے والی فلم انڈسٹری کو بچا سکیں۔ لیکن موجودہ حالات ہیں حکومت کی سرپرستی ناگزیر ہو گئی ہے اور اس کے بغیر انڈسٹری کو اپنے پاﺅں پر کھڑا نہیں کیا جا سکے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن