• news

جماعت اسلامی کے یوم تاسیس پر امیر جماعت کا پیغام

جماعت اسلامی کے یوم تاسیس پر امیر جماعت کا پیغام

26اگست(2013ئ) کو بیسویں صدی کے عظیم مفکر سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کا لگایا ہوا پودا اپنی عمر کے 72بر س پورے کر رہاہے۔یہ موقع تحریک کے تمام قائدین اور کارکنان کے لئے باعث مسرت اور سکوں کاباعث ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان متحرک اور فعال تحریک کا نام ہے۔ جمود کے نام سے یہ آشنا نہیں ہے، جہاں اس کی قیادت مسلسل متحرک و فعال رہتی ہے وہیں جماعت اسلامی کے کارکنان کوا سلامی انقلاب کے غلبے کی جدوجہد میں ہمہ وقت مصروف رکھنے اور ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے اجتماعات، دروس قرآن و حدیث اور شب بیداریاں ہماری تحریک کا وطیرہ ہیں۔ جماعت اسلامی کی دعوت، اﷲ کی بندگی اور بندوں کو بندوں کے ظلم سے نجات دلا کر اسلام کے نظام عدل و انصاف کو قائم کرنے کی دعوت ہے۔ ہم جس کلمہ کو پڑھ کر مسلمان کہلاتے ہیں، یہ کلمہ ہمیں جدوجہد کی دعوت دیتا ہے۔ہرظلم و ناانصافی کے خلاف جدوجہد ، ہر مظلوم کی داد رسی، ہر دکھی کی آواز پر اٹھنا اور ضعیف و بے سہارا کی مدد کرنا، معاشرے سے غربت و افلاس کو ختم کرنا، راحت و سکون پرمبنی معاشرہ قائم کرنا اور اپنے رب کی جنتوں کی طرف لپکنا، بڑھنا اور ”ففرو الی اﷲ“ کا مصداق بن جانا۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دعوت الی اﷲ پر لبیک کہیں، انفاق فی سبیل اﷲ کی پکار پر تن من دھن قربان کریں، جہاد فی سبیل اﷲ کی صدا بن کر اپنی جان ہتھیلی پر لیے میدان میں نکل آئیں اور پکار اٹھیں کہ....ع
اِنّ صلوتی ونسکی ومحیای ومماتی للہ رب العالمین
(میری نماز میری قربانی، میری زندگی اور میری موت سب اﷲ رب العالمین کے لئے ہے)
بیسویں صدی کے عظیم انسان سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی برپا کردہ تحریک کو قائم ہوئے آج 72برس ہوچکے ہیں۔
جماعت اسلامی ایک علمی ، فکری اور انقلابی تحریک ہے ۔ ذہنوں کو جِلا بخشنے والا اس کا فکر انگیز لٹریچر آج بھی دنیا کی تقریباً46 بڑی زبانوں میں موجود ہے اور چار دانگ ِعالم میں اس کا چرچا ہے ۔ ہر جگہ اسلامی ، جہادی اور انقلابی تحریکوں کی یہ جان ہے ۔ آج دنیا سمٹ گئی ہے اور ایک ” گلوبل ویلج “ بن گئی ہے ۔ امریکہ اور اس کے حواری گلوبلائزیشن کے نام پر اپنا ” نیا عالمی نظام “ بزور طاقت اس گلوبل ویلج پر نافذ کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم اپنے ایمان اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے اپنے عہد و پیمان کی بنیاد پر پابند ہیں کہ پوری دنیا میں کلمہ ¿ طیبہ کی حکمرانی قائم کریں۔ مغرب کے پاس عقیدہ ہے نہ پیغام و دعوت ، اس لیے وہ تباہی پھیلانے والے آلات کے ذریعے دنیا فتح کرنا چاہتا ہے جبکہ امت مسلمہ عالمی ، آفاقی اور عالمگیر پیغام کی بنیاد پر دلوں کو جیتنے اور ذہنوں کو مسخر کرنے کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہے اور امریکی استعمار کے استحصالی اور ظالمانہ نظام کا مقابلہ نہتے اور بے سرو سامانی کے عالم میں اللہ کی نصرت و تائید کے سہارے کر رہی ہے ....
شب گریزاں ہوگی آخر جلوہ¿ خورشید سے
یہ چمن معمور ہوگا نغمہ¿ توحید سے

ای پیپر-دی نیشن