• news
  • image

سپریم کورٹ آج سے شروع ہونیوالے ہفتے میں اہم کیسوں کی سماعت کریگی

سپریم کورٹ آج سے شروع ہونیوالے ہفتے میں اہم کیسوں کی سماعت کریگی

اسلام آباد ( آئی این پی ) سپریم کورٹ آج سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتہ میںپی آئی اے میں مالی بے ضابطگیوں ، نیب افسر کامران فیصل کی خودکشی ، میڈیا کمیشن، وزارت اطلاعات کے سیکرٹ فنڈز ‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، 650 غیر قانونی لائسنس کے اجراء، ای او بی آئی ، مالیاتی سیکنڈل، عمران خان توہین عدالت کی کارروائی پر از خود نوٹس سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت کریگی۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کراچی بدامنی کیس پر عملدرآمد کیلئے اپنی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے۔ فاضل بنچ 28 اگست سے کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق کوئٹہ رجسٹری میں آج اور کل چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کریگا ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس شیخ عظمت پر مشتمل تین رکنی بینچ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر دائر درخواستوں سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت کریگا ۔ روسٹر کے مطابق بینچ نمبر ایک میں جسٹس تصدق حسین جیلانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم شامل ہوں گے جبکہ نمبر دو میں جسٹس انور ظہیر جمالی ، جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل ہوگا ۔ دریں اثناءسپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کراچی بدامنی کیس پر عمل درآمد کیلئے اپنی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا‘ فاضل بنچ 28 اگست سے کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کریگا۔ بنچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس شیخ عظمت سعید جسٹس گلزار احمد اور جسٹس محمد اطہر سعید بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔لارجر بینچ کے بعد پانچ رکنی بینچ 2 بینچوں میں تقسیم ہوجائیگا۔ بینچ ون میں چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل ہوں گے جبکہ بنچ 2 میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس محمد اطہر سعید شامل ہوں گے جو 26اگست سے 30اگست تک مختلف مقدمات کی سماعت کریگا۔
سپریم کورٹ/ بنچ

epaper

ای پیپر-دی نیشن