• news

ڈیرہ جیل پر حملہ 14 قیدیوں کو فرار کروانے کےلئے کیا گیا: تحقیقاتی رپورٹ

ڈیرہ جیل پر حملہ 14 قیدیوں کو فرار کروانے کےلئے کیا گیا: تحقیقاتی رپورٹ

پشاور (نوائے وقت نیوز + آئی این پی) ڈیرہ اسماعیل خان جیل حملے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی نے کام مکمل کرلیا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ ڈی سی‘ ڈی پی او‘ ایلیٹ فورس اور جیل اہلکار فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے۔ حملہ 14 قیدیوں کو فرار کروانے کے لئے کیا گیا تھا۔ باقی قیدیوں کے فرار کا مقصد انتظامیہ کو الجھانا تھا۔ ڈیرہ جیل حملہ کی منصوبہ بندی انتہائی تجربہ کار لوگوں نے کی۔ منصوبہ بندی کرنے والے لوگ مقامی نہیں ہو سکتے۔ ذرائع کے مطابق 3 رکنی کمیٹی نے رپورٹ خیبر پی کے حکومت کو ارسال کر دی۔ کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی‘ ایس ایم بی آر اور سپیشل سیکرٹری داخلہ عالمگیر شامل ہیں۔ کمیٹی نے 100 سے زیادہ افراد کے بیانات ریکارڈ کئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپی کے‘ چیف سیکرٹری اور آئی جی کے بیانات بھی حاصل کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملہ 14قیدیوں کو چھڑوانے کے لئے کرایا گیا ۔ باقی قیدیوں کے فرار کا مقصد انتظامیہ کو الجھانا تھا تاہم اس حملے میں 253قیدی فرار ہوئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، ایلیٹ فورس اور جیل انتظامیہ اپنے فرائض ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ کہ ڈیرہ جیل پر حملہ کی منصوبہ بندی انتہائی تجربہ کار لوگوں نے کی وہ کسی صورت بھی مقامی نہیں ہو سکتے۔ تین رکنی کمیٹی نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ جن افسران نے اپنی ذمہ داری نبھانے میں کوتاہی برتی ہے انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
جیل حملہ/رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن