• news

عمران کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی

عمران کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد ( آئی این پی ) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت (کل) بدھ کو جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس اعجاز چوہدری پر مشتمل بینچ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق (کل) سماعت کے موقع پر عمران خان پیش نہیں ہوںگے، انکے وکیل اور پارٹی کے سینئر نائب صدر حامد خان عدالت میں عمران خان کی طرف سے غیر مشروط معذرت نامہ داخل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں چند روز قبل عمران خان کی سینئر وکلاءسے ملاقات ہوئی جس میں وکلاءنے عمران خان کو عدالت سے محاذ آرائی کی بجائے معذرت سے معاملہ ختم کرنے کا مشورہ دیا اور اس اجلاس میں سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے والے مجوزہ معذرت نامے کا ڈرافٹ بھی تیار کیا گیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی ”ہیپی اینڈنگ“ کے لئے تمام معاملات طے پاچکے ہیں اور اسی وجہ سے چیف جسٹس نے عمران خان کے کیس کے لئے اپنی سربراہی میں بینچ توڑ کر نیا بینچ بنایا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عدالت میں عمران خان کی طرف سے عدلیہ کے لئے شرمناک لفظ استعمال کرنے پر غیر مشروط طور پر معذرت کی جائے گی۔ جسے قبول کرکے کیس ختم کردیا جائے گا۔
عمران/توہین عدالت

ای پیپر-دی نیشن