• news

پاکستان برطانیہ کیساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے: نثار

پاکستان برطانیہ کیساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے: نثار

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ برطانیہ کے ساتھ منی لانڈرنگ ، انسداد منشیات، امیگریشن اور دہشت گردی سمیت دیگر مسائل پر تعاون کو فروغ دیگا۔ حکومتی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہے۔ وہ پیر کو برطانیہ کے ہائی کمشنر ایڈم تھامسن سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات میں خطے میں ملکی صورتحال ، افغانستان سے 2014ءمیں امریکی فورسز کے انخلاءاور دہشت گردی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس دوران منشیات پر قابو پانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ حکومت پاکستان اور برطانوی سفیر کے درمیان زیر التواءویزوں کے معاملے کو تیزی سے حل کرنے کے بارے میں ایڈم تھامسن ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ زیرالتواءویزوں کے معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے جو وزارت داخلہ ، خارجہ اور ایجنسیوں کے افسران پر مشتمل ہو۔
چودھری نثار

ای پیپر-دی نیشن