• news

کمزور پوزیشن کیساتھ طالبان سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں: فاروق ستار

کمزور پوزیشن کیساتھ طالبان سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں: فاروق ستار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ آن لائن) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کمزور پوزیشن کے ساتھ طالبان سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں، حکومت پہلے طے کرے کس گروپ سے بات کرنی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمان اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔ جو لوگ آئین پاکستان کو نہیں مانتے پاکستانی ریاست کو نہیں مانتے اور مسلح ہیں ان سے مذاکرات کرنے کیلئے مشاورت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پالیسی لیول پر مفاہمت درکار ہے۔ ایم کیو ایم نے نیشنل کاﺅنٹر ٹیرارزم پالیسی کا پیپر ورک تیارکرلیا ہے ہم کئی سالوں سے یہ طے نہیں کرسکے کہ یہ جنگ ہماری ہے کہ نہیں۔ پہلے خدوخال طے کرنے ہیں دہشت گردی پوری قوم کا ایک سنگین مسئلہ ہے، کمیٹیاں پہلے بھی بنتی رہی ہیں لیکن ہمیں پالیسی اور مسئلے سے نجات کیلئے خدوخال تیار کرنے ہیں ۔ اندرونی سطح پر پالیسی کے ساتھ تمام پڑوسی ممالک سے بھی معلومات کے تبادلے پر بات کرنا ہوگی۔ افغانستان سے نیٹو افواج کے نکلنے کے بعد کے اثرات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا ۔
فاروق ستار

ای پیپر-دی نیشن