قائم مقام گورنر سراج درانی نے سندھ میں نیا بلدیاتی نظام نافذ کرنے کے بل پردستخط کردئیے
قائم مقام گورنر سراج درانی نے سندھ میں نیا بلدیاتی نظام نافذ کرنے کے بل پردستخط کردئیے
کراچی (این این آئی) قائم مقام گورنر سندھ سراج درانی نے گزشتہ دنوں صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ سندھ لوکل گورنمنٹ بل 2013ءاور سندھ یونیورسٹیز لاترمیمی بل 2013ءپر دستخط کردئیے اور اس کے بعد یہ دونوں بل قانون کا حصہ بن گئے ہیں اور انہیں صوبے میں نافذ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد سندھ ڈینسسٹی بورڈ کے چیئرمین گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ سندھ کے ہوں گے۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان تین روزہ نجی دورے پر بیرون ملک ہیں ان کا آج منگل وطن واپسی کا امکان ہے۔
بل / دستخط