عمرگل اور عمر اکمل کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کر کٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر عمر گل نے فٹنس کی بحالی کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پریکٹس کا آغاز کر دیا۔گھٹنے کی انجری سے چھٹکارا پانے کے بعد گذشتہ دو ہفتوں سے فزیکل ٹریننگ کرنے والے فاسٹ باﺅلر عمر گل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی قومی ٹیسٹ سکواڈ کے جاری تربیتی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کی با¶لنگ پریکٹس میں حصہ لیا۔ تاہم اس دوران انہوں نے اپنا رن اپ انتہائی محدود رکھا اور تیز بھاگنے سے بھی گریز کیا۔ دوسری جانب زمبابوے کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز سے فٹنس مسائل کے شکار قراردے کر اچانک ٹیم سے ڈراپ کئے جانے والے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے بھی گزشتہ روز نیشنل کر کٹ اکیڈ می میں نیٹ میں پریکٹس کی۔ اس موقع پر عمر اکمل بھر پور فٹ اور ردھم میں دکھائی دے رہے تھے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پابندی کی وجہ سے وہ میڈیا سے گفتگو نہ کر سکے۔