حکومت 12 سالہ اقتصادی ترقی کا منصوبہ تیار کر رہی ہے: احسن اقبال
حکومت 12 سالہ اقتصادی ترقی کا منصوبہ تیار کر رہی ہے: احسن اقبال
اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے حکومت پاکستان 12سالہ اقتصادی ترقی کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔ جس کے لئے ہر سال کے اواخر تک تمام سیاسی جماعتوں سے تجاویز حاصل کی جائیں گی۔5ہزار ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔ یہ کسی ایک سیاسی جماعت کا پروگرام نہیں بلکہ قومی پروگرام ہوگا جس پر م¶ثر طور پر عمل درآمد کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے گا۔ روزنامہ نوائے وقت کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا 1998ءمیں نوازشریف کی حکومت نے 2010 کا ترقیاتی پروگرام بنایا جسے مشرف نے1999ءمیں ختم کردیا اس طرح 14سال کے دوران پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے 3‘ 5 یا 10سالہ منصوبہ بنایا گیا ایڈہاک پر ملک کو چلایا گیا یہی وجہ ہے آج ملک میں توانائی کا سنگین بحران پیدا ہوا ہے۔ پچھلے 14سال میں کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ملک کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر چلانے کے لئے معاشی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ہمیں بجلی کے بحران سے 10گنا پانی کا بحران کا نظر آرہا ہے ہمیں پانی کے نئے ذخائر تعمیر کرنا ہوں گے۔ موجودہ حکومت بھاشا ڈیم کی تعمیر کے منصوبہ پر پوری سنجیدگی سے کام لے رہی ہے۔ پاکستان اور چین اکنامک کاریڈور بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ راہداری میں جہاں پاکستان اور چین کے درمیان مواصلاتی رابطے کو مضبوط کیا جائے گا ۔ آئندہ چند ماہ میں ریلوے کا نظام بحال ہوجائے گا۔ نندی پور کے پراجیکٹ کی لاگت میں 35 بلین روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس میں 10 ارب روپے کا فنانس شامل ہے۔
2 ارب روپے گیس کی سہولت دینے سے اس کی لاگت میں 2ارب روپے کا بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس منصوبے کی لاگت میں اضافے کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف نے انکوائری کرائی ہے۔ 2 ارب روپے کی گیس کی سہولت دینے سے100میگاواٹ مزید بجلی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا نندی پور پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جس نے ملک کو اس دلدل میں پھنسایا ہے۔
احسن اقبال