بینظیر قتل کیس: عدالت نے ہیڈ کانسٹیبل کاشف بشیر کا بیان ریکارڈ کر لیا
راولپنڈی (ثناءنیوز) بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ہیڈ کانسٹیبل کاشف بشیر کا بیان ریکارڈ کر لیا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی اور دوران سماعت ہیڈ کانسٹیبل کاشف بشیر کا بیان ریکارڈ کر لیا۔ کاشف بشیر استغاثہ کے پہلے گواہ ہیں جن کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے اس کے بعد دیگر گواہان کے بیان قلم بند کئے جائیں گے جس کے بعد گواہوں کے بیانات پر جرح کا سلسلہ شروع ہو گا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین ستمبر تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے ڈاکٹر مصدق سمیت پوسٹ مارٹم کرنے والے تین ڈاکٹروں کو طلبی کے سمن جاری کر دئیے۔