• news

وزیراعظم نے 468 قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سزائے موت کے 468 قیدیوں کی سزا پر عملدرآمد روکدیا گیا۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گرد اور فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم شامل نہیں۔ صدر سے مشاورت کے بعد وزیراعظم نے سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا۔ سزائے موت کا قانون ختم کرنے کیلئے پاکستان پر یورپی یونین کا بھی دباﺅ ہے۔ یورپی یونین نے تجارتی معاہدے کیلئے سزائے موت روکنے کی شرط رکھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن