ہالینڈ کا ملالہ کو بچوں کا عالمی امن ایوارڈ دینے کا اعلان
ہیگ (اے ایف پی) ہالینڈ کے بچوں کے امن پرائز کے عالمی ادارے کڈز رائٹس نے پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو بچوں کا عالمی امن ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ ہیگ میں 2011ءکے نوبل پیس پرائز وصول کرنے والے توکل کرمان 6 ستمبر کو دینگے۔ جولائی کے مہینے میں اقوام متحدہ میں ملالہ ڈے کے موقع پر دلیرانہ خطاب کی بنا پر 2013ءکے نوبل پیس پرائز کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ اس پرائز کی نقد قیمت ایک لاکھ یورو بنتی ہے۔ پرائز کا آغاز 2005ءمیں کڈز رائٹس فاﺅنڈیشن نے کیا تھا۔