• news

این اے 122‘ 125 میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور‘ سعد رفیق سمیت دیگر امیدوار آج طلب

لاہور (نوائے وقت نیوز + نیٹ نیوز) الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 125 اور 122 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کی درخواستیں سماعت کےلئے منظور کر لی ہیں۔ ٹربیونل نے این اے 125 سے تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان، مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر کو آج طلب کر لیا ہے۔ الکیشن کمشن کے اہلکار کے مطابق ٹربیونل کی سربراہی رےٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیف الرحمن کریں گے جبکہ عمران خان کی این اے 122 میں دھاندلی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت 9 ستمبر کو ہو گی۔ فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ الیکشن ٹربیونل کے روبرو تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کی درخواست میں م¶قف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے دھاندلی سے حلقہ میں الیکشن جیتا حالانکہ اگر ووٹوں کی نادرا کے ذریعے گنتی دوبارہ کروائی جائے تو حقائق موجودہ نتائج کے برعکس ہوں گے لیکن ریٹرننگ آفیسر نے یہ درخواست خارج کر دی لہٰذا ٹربیونل سے استدعا ہے ووٹوں کی نادرا کے ذریعے گنتی کا حکم دیا جائے۔ دریں اثناءعمران خان نے این اے 122 میں ووٹوں کی گنتی نادرا کے ذریعے کرانے کی درخواست دائر کی اور م¶قف اختیار کیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دھاندلی سے نشست حاصل کی ہے۔ نادرا کے ذریعے ووٹوں کی گنتی کرائی جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن