• news

عمراکمل کو مرگی کے مرض سے پریشان نہیں ہونا چاہئے : جونٹی رہوڈز

جوہانسبرگ (آئی اےن پی) جنوبی افریقی کرکٹ ٹےم کے سابق بلے باز جونٹی رہوڈزنے کہا ہے کہ عمراکمل کو مرگی کے مرض سے پریشان نہیں ہونا چاہئے ،اس سے ان کے کیریئرکو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمر اکمل حوصلے اور ہمت سے کام لیں اور ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کریں،ان کا مرض قابل علاج ہے ۔جونٹی رہوڈز نے کہا کہ عمر اکمل انتہائی باصلاحیت بلے باز ہیں جو کئی سال تک پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی مرگی کے مرض میں مبتلا رہے لیکن ڈاکٹرزکی ہدایات پر عمل اور باقاعدگی سے ادویات کے استعمال سے مرگی کا مرض ختم ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن